اڈپی،13؍ جولائی (ایس او نیوز) مچھلی لاد کر لے جانے والی ایک ٹیمپو گاڑی نیشنل ہائی وے پر واقع پانگلا پُل پر بے قابو ہو کر الٹ گئی ۔
کہا جاتا ہے کہ اس ٹیمپو میں اڈپی سے مچھلیاں بھر کر منگلورو کی طرف سے لے جایا جا رہا تھا ۔ اس حادثے میں ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔ حادثہ واقع ہونے کے بعد بڑی دیر تک نیشنل ہائی وے پر ٹریفک لگا رہا پھر کاپ پولیس اسٹیشن کے افسران اور عملہ نے جائے وقوع پر پہنچ کر ٹریفک کا سلسلہ بحال کیا ۔